پاکستانی خبریںسپورٹس

عمر اکمل کے وقار یونس کے رویے پر سنگین الزامات

خلیج اردو
لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عمر اکمل نے ایک انٹرویو میں سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ عمر اکمل کا کہنا ہے کہ وقار یونس نے ان کے اور ان کے بھائیوں کے بارے میں ناپسندیدہ جملے کہے اور ٹیم میں ان کے ساتھ متعصبانہ رویہ اپنایا۔

عمر اکمل نے دعویٰ کیا کہ وقار یونس نے میرے سامنے کہا کہ پاکستان کی ساری کرکٹ تم بھائیوں نے لینی ہے، ایک جاتا ہے تو دوسرا آ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تینوں بھائی سفارش پر نہیں بلکہ اپنی محنت اور کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں آئے تھے۔

انہوں نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیسٹ میچ میں جب میں نے لگاتار تین چوکے مارے اور 100 رنز بنا کر واپس آ رہا تھا تو وقار یونس نے طنزیہ کہا کہ یہ تم نے کیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شروع کر دی ہے۔

عمر اکمل نے الزام لگایا کہ انہیں مسلسل ذہنی اذیت دی گئی اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویہ صرف ان کے ساتھ نہیں بلکہ محمد عامر، سرفراز احمد اور کئی دوسرے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ بھی رکھا گیا، جس کے نتیجے میں کئی کرکٹرز کا انٹرنیشنل کیریئر وقت سے پہلے ختم ہوگیا۔

عمر اکمل نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چاہے یہ کھلاڑی تھے یا کوچ، انہوں نے صرف ٹیم میں لڑائیاں کروائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر کئی کھلاڑیوں کے مستقبل کو تباہ کیا گیا، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button