عالمی خبریں

اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ پر وسیع زمینی حملے کا منصوبہ، امریکی اخبار کا دعویٰ

خلیج اردو
یروشلم:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو غزہ پر وسیع زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کو یقین ہے کہ بڑے علاقے پر قبضہ کر کے وہ حماس کو مستقل شکست دے سکیں گے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غزہ پر حالیہ حملہ ایک نئے جنگی منصوبے کا آغاز ہے۔ نیتن یاہو اور ان کے سخت گیر معاونین کا خیال ہے کہ کسی بھی سیاسی حل سے قبل حماس کو میدان جنگ میں مکمل طور پر شکست دینا اسرائیل کے حق میں بہتر ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیتن یاہو، وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اور جنرل ایال زمیر سمجھتے ہیں کہ لبنان میں حزب اللہ کی فوجی شکست اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی حماس کے خلاف ممکنہ حملے کی حمایت نے انہیں مزید آزادی فراہم کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button