خلیج اردو
اسلام آباد: کرونا کی نئی قسم کے سدباب کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پراحتیاطی اقدامات کردیے گئے ،مسافروں کی اسکرینگ اور ٹیسٹنگ کے ساتھ ایئرپورٹ کے مختلف حصوں میں اسپرے بھی کیا گیا۔
کورونا وائرس نئے ویرئنٹ کے پاکستان میں روکنے کیلئے اقدامات شروع کردیے گئے بارڈ ہیلتھ سروسزکی ہدایت پراسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراسکرینگ کا عمل شروع کردیا گیا۔
اے ایس ایف اہلکار لاؤنج میں کورونا ٹیسٹنگ کررہے ہیں، تمام مسافروں کا انٹری پوائنٹ پرمعائنہ کیا جارہاہے مشتبہ مسافرکوروک کرکورونا ٹیسٹ بھی کیا جارہا ایئرپورٹ کے مختلف حصوں میں اسپرے بھی کیا گیا۔