پاکستانی خبریں

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان، صیہونیت کو انسانیت کیلئے خطرہ قرار دے دیا

خلیج اردو
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے تازہ بیان میں صیہونیت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے قیام سے لے کر آج تک اسلامی دنیا پر مسلط ہونے والی جنگوں اور بحرانوں کے پیچھے صیہونی سوچ کارفرما رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی نظام پر ایک صدی سے صیہونیت کا اثر و رسوخ قائم ہے اور بڑی طاقتیں اس کے زیر اثر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور افواجِ پاکستان کی صلاحیتوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی قربانیوں کی بدولت ملک کی خودمختاری محفوظ ہے۔

وزیر دفاع نے ایٹمی پروگرام میں کردار ادا کرنے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے فیصلے کو سراہا۔

انہوں نے ایران پر جنگ مسلط کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پس منظر میں ایسے عزائم کارفرما ہیں جن کا مقصد خطے میں اثر و رسوخ کو وسعت دینا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کو چاروں جانب سے دباؤ میں لا کر کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم قوم کو متحد ہو کر ایسے عزائم کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ عالمِ اسلام کو اتحاد عطا کرے، فلسطین کو آزادی نصیب ہو اور پاکستان کو قیامت تک قائم رکھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button