ٹريول ايجنٹ ایسوسی ايشن پاکستان کے سينٹرل چيئرمين آغا محمد طارق سراج نے کہا ہے کہ ٹریول ایجنٹس کو ہدایت کردی ہیں کہ دبئی جانے والے مسافروں کو نئے قوانین سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کریں ۔
ٹريول ايجنٹ ایسوسی ايشن پاکستان کے سينٹرل چيئرمين آغا محمد طارق سراج نے بتایا کہ جب بھی کوئی مسافر پاکستان سے باہر جاتا ہے کہ اس کے پاس اضافی رقم اور ریٹرن ٹکٹ ہوتا ہے اور ہوٹل کی ریزرویشن بھی ہوتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی کچھ اقسام ہوتی ہیں۔ ایک وہ مسافر ہوتے ہیں جو دبئی جاتے ہیں اور واپس پاکستان آجاتے ہیں۔ کچھ مسافر وہ ہوتے ہیں جو ٹرانزٹ میں دبئی سے ہوتے ہوئے دوسرے ملک جاتے ہیں۔ وہ مسافر بھی ان میں شامل ہیں جو وزٹ ویزا پر دبئی نوکری کےلیے جاتے ہیں اور ان کے پاس محدود رقم ہوتی ہے۔
آغا محمد نے بتایا کہ دنیا بھر کا قانون ہے کہ ویزا ہونے لازمی ہے۔کرونا کی وجہ سے حالات مختلف ہیں اور نوکری کےلیے جانے والوں کے پاس محدود رقم ہوتی ہے۔ دبئی حکومت کرونا کی دوسری لہر کی تیاری کررہی ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ویزا کے حساب سے مسافر کے پاس رقم ہونا ضروری ہے اور دو ہزار درہم ہونا اب ضروری ہے۔ یہ قانون پہلے موجود تھا لیکن اب اس پر سختی کی جارہی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ رقم کی وجہ سے دبئی جانے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور مزید کمی متوقع ہے۔
انھوں نے حکومت سے کہا کہ ویزا جاری کرتے وقت مسافروں کو قانون سے متعلق آگاہی دینا ضروری ہے۔ ایجنٹ کو آگاہی کردیا ہے کہ مسافروں کوقانون کےحوالےسےبتاکر باہر بھیجیں۔
انھوں نےتردید کی کہ ٹریول ایجنٹس کواس قانون کا علم نہیں تھا اور اس بار دبئی حکام نے قانون کو نافذ کردیا ہے۔
Source : Pakistan Media







