خلیج اردو
اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔۔اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔۔اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق اکتوبر کے بلوں میں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ اضافے سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 31 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔