
خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں 19 اپریل 2025 کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف زدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 94 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحدی علاقہ تھا، جس کے جغرافیائی کوآرڈینیٹس 36.21 درجے شمالی اور 71.34 درجے مشرقی رہے۔ زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، مری، ایبٹ آباد، چکوال اور دیگر قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔






