
خلیج اردو
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائمقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے۔ ان سے حلف سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہو گی، جس میں وکلا اور عدالتی عملہ شریک ہو گا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی بیرون ملک موجودگی کے باعث، ان کی واپسی تک جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس کے طور پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔






