پاکستانی خبریں

بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر سخت تشویش، قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، سندھ طاس معاہدے کی منسوخی پر غور

خلیج اردو
اسلام آباد – وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں اور ان کا مؤثر اور قانونی جواب ناگزیر ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ منسوخی یا عارضی معطلی سمیت مختلف آپشنز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنے اور عالمی عدالت انصاف میں بھارت کے خلاف کیس دائر کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں یہ امکان بھی زیر بحث آیا کہ عالمی بینک کے ذریعے ثالثی کا راستہ اختیار کیا جائے۔ ساتھ ہی بھارت کے ساتھ تمام دوطرفہ معاہدوں، خصوصاً شملہ معاہدے کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اس اہم اجلاس میں بھارت کی جانب سے کی گئی سفارتی اور آبی جارحیت کے خلاف بھرپور ردعمل کے لیے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button