( خلیج اردو) دس ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے جہاں سے دوبئی آنے سے پہلے کویڈ 19 کا منفی سرٹیفیکٹ روانگی سے پہلے ہی دیکھنا ہوگا ورنہ سفری اجازت نہیں ملے گی ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایک نیا مسودہ جاری کیا ہے جس کے مطابق دس ممالک جن میں پاکستان بھی شامل ہے مسافروں کو روانگی سے 98 گھنٹے پہلے کویڈ 19 کا ٹیسٹ لازمی کرنا ہوگا اور جن کے ٹیسٹ منفی نکل آئے صرف انکو ہی دوبئی آنے کی اجازت ہوگی ۔
دوبئی کو 7 جولائی سے بین القوامی سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔پہلے جو کویڈ 19 کا ٹیسٹ نہ کر سکے ان کے لئے پی سی آر کی سہولت میسر کی گئی تھی مگر اب دوبئی روانگی سے پہلے ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
ان ممالک میں پاکستان ،افغانستان، مصر ، بھارت، ایران ،پلفائن ،روس تنظانیہ اور امریکہ شامل ہیں ۔
Source: Khaleej Times







