( خلیج اردو) دوبئی نے سرکاری طور پر منگل کو غیر ملکی سیاحوں کے پہلے دستے کا خیر مقدم کیا۔ اس سے پہلے دوبئی میں فیلڈ اسپتال ختم ونےکے بعد کویڈ 19 کےآخری مریض کو گرم جوشی سے رخصت کیا گیا تھا۔
امارت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اور غیر ملکیوں کے امور (جی ڈی آر ایف اے) کی طرف سے پوسٹ کردہ ویڈیوز میں ماسک اور دستانے پہن کر سیاحوں کو دکھایا گیا ہے کہ وہ امیگریشن اور دیگر سفری رسمی ضروریات پورا کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کی تعمیل کرتے نظر آئے ۔
خلال جولة ميدانية، تفقدت اليوم الاستعدادات في مطار دبي الدولي لاستقبال السياح، وتابعت مختلف الإجراءات والتدابير الاحترازية التي يتم تطبيقها لضمان صحة وسلامة مختلف المسافرين وتأمين سلامة مجتمعنا. pic.twitter.com/vguKPDap4O
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) July 7, 2020
دوبئی کو سیاحوں کے لئے دوبارہ کھولنے کے بعددوبئی کے شہزادے شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔ اپنے انسٹاگرام فیڈ پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں شیخ ہمدان کو ماسک پہن کر ہوائی اڈے پر آمد کے مختلف مقامات کا معائنہ کرتے دیکھایاگیا ہے جن میں امیگریشن اور کویڈ 19 ٹیسٹنگ بوتھ بھی شامل ہیں۔
کئی سالوں تک دوبئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ نے بین الاقوامی مسافر ٹریفک کے لئے دنیا کے مصروف ترین مرکز کا درجہ حاصل کیا۔
دبئی ٹورزم کے ڈائریکٹر جنرل ہیلی الماری نے کہا کہ وہ جلد ہی سفر طریقہ کار کو عام کرنے کے لئے پُرامید ہیں۔ مجھے توقع ہے کہ موسم گرما کے دوران بہت سے ممالک کھل جائیں گے۔ جیسا کہ یہاں موسم خزاں اور موسم سرما میں مسافرآتے ہیں یہاں سفر کویڈ 19 کے صورت حال کے اندر ہی معمول پر لانے کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہے .
Source: Khaleej Times







