
خلیج اردو
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کا موقف بے بنیاد اور جھوٹا ہے، اور اس کے بیانیے کو اب عالمی سطح پر سنجیدہ نہیں لیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا موقف توقع کے برعکس بھارت کی حمایت کے بجائے ایک متوازن رویہ اختیار کر رہا ہے، جس کی وجہ سے بھارت کو سفارتی سطح پر ہزیمت کا سامنا ہے۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور بھارت کا زہر آلود بیانیہ کمزور ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ جھوٹے پروپیگنڈے اور بیانیے کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی بھارت کا ایک طے شدہ منصوبہ تھا جسے عالمی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
شیری رحمان نے واضح کیا کہ بھارت اپنے مس ایڈونچر کے ذریعے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر اس کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔






