خلیج اردو
09 جنوری 2021
یو پی : بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتی ریٹائرڈ فوجی کو پاکستان کیلیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ حکام کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مذکورہ اہلکار 2016 سے پاکستان کیلیے کام کررہا تھا۔
آرمی سگنل سے ریٹائر ہونے والے ساورابھا شرما کو اترپردیش کے اینٹی ٹیرارسٹ سکواڈ نے حراست میں لیا۔ انہیں لکھنو سے ملٹری انٹلی جنس ( ایم آئی ) کے کہنے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شخص پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور کراچی میں پاکستان کی خفیہ ایجنسیز کو معلومات فراہم کرتا تھا۔
پچھلے سال نومبر میں لکھنو کے ملٹری انٹلی جنس نے شرما کے حوالے سے معلومات حاصل کیں تھیں کہ وہ جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ان معلومات میں پاکستان کے ساتھ مختلف آپریشنز کی پیشگی معلومات شیئر کرنا اور دیگر معلومات پاکستان انٹلی کنس اداروں کو دینا شامل ہے۔ آپریشن کراس کنکشن کی معلومات کو شیئر کیا گیا تھا۔ یہ سب معلومات یو پی اینٹی ٹیرارسٹ سکواڈ کے ساتھ شیئر کیں گئیں اور دسمبر میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے اس کی تصدیق بھی کی گئی ۔
شرما کو اس کے آبائی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جو ہاپور ضلع میں واقع ہے۔ شرما نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ وہ پاکستانی خفیہ ایجنسیز کے ساتھ رابطے میں تھا اور انہیں معلومات فراہم کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 2014 سے فیس بک کے ذریعے پاکستان کو معلومات فراہم کرتا تھا۔
جس آپریٹر نے ان سے رابطہ کیا انہوں نے ابتدائی طور پر خود کو ڈیفنس جرنلسٹ کے طور پر متعارف کیا۔ دونوں کے عام حالات بارے گفتگو ہوئی تائم 2016 سے شرما نے خفیہ معلومات کا تبادلہ شروع کیا۔ شرما تمام معلومات آڈیو ، ویڈیوز اور تصاویروں کی مدد سے شیئر کرتا تھا۔ انہیں ہینڈلر کی جانب سے رقم بھی دی جاتی رہی۔
انہیں 2020 میں میڈیکل بنیادوں پر نوکری سے ریٹائرڈ کیا گیا۔ ان کے موبائل فون سے ثبوت بھی ملے ہیں۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں سیکشن 120 بی اور 123 آف آئی پی سی سیکشن 3 4 5 اور 9 کے تحت خفیہ سرکاری معلومات کے تبادلے سے متعلق دفعات شامل ہیں۔
مزید تحقیقات کیلیے یو پی ای ٹی ایس عدالت سے ملزم کی تحویل کیلیے درخواست کرے گی۔ لکھنو ایم آئی یونٹ ، یو پی اے ٹی ایس اور سنٹرل انٹلی جنس ایجنسی مشترکہ طور پر اس کیس کی تحقیاقت کررہی ہے۔






