پاکستانی خبریںسپورٹس

فاسٹ بولر نسیم شاہ پولیس افسر بن گئے

خلیج اردو: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے۔

بلوچستان پولیس نے قومی فاسٹ بولر کو خیرسگالی سفیر مقرر کیا ہے انہیں اعزازی ڈی ایس پی کے رینک سے نوازا گیا ہے۔

آئی جی بلوچستان آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔نسیم شاہ کو آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔

اس موقع پر فاسٹ بولر نے کہا کہ فخر ہے کہ پولیس جیسے معزز شعبے سے جڑ رہا ہوں لیکن میں بچپن سے پولیس سے ڈرتا تھا۔

آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نسیم شاہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے، نسیم شاہ نے محدود وسائل کے باوجود اپنا مقام بنایا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button