خلیج اردو
25 ستمبر2020
کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے کوئٹہ سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے نابالغ بچی کی نازیبا اور قابل اعتراض ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایف آئی سائبرکرائم کے اکاؤنٹ سے جاری معلومات کے مطابق ملزم نابالغ بچی کی نازیبا اور قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بنا کر اس کی فیملی کو بلیک میل کر رہا تھا
*کامیاب آپریشن کے دوران ملزم کوئٹہ سے گرفتار*
تفصیلات کے مطابق سنگین جرم کے خلاف سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کی۔
ملزم نابالغ بچی کی نازیبا اور قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بنا کر اس کی فیملی کو بلیک میل کر رہا تھا pic.twitter.com/AcCtPHTrpy
— Federal Investigation Agency – FIA (@FIA_Agency) September 25, 2020
انچارج سائبر کرائم سرکل کوئٹہ ارسلان منظور کی ہدایت پر سب انسپکٹر اسراراللہ تاج کی سربراہی میں ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس نے چھاپے کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے دو موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں ۔ موبائل فونز سے چائلڈ پورنوگرافی کے واضع ثبوت ملے ہیں۔ ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزمان کے خلاف لگاتار سرگرم عمل ہے اور ملک بھر میں گرینڈ آپریشن کے دوران کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اس سے قبل سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے نے چائلڈپورنوگرافی میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے متعدد کارندوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔






