خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اہم ملاقات کی ہے۔ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے بھی مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں معیشت سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال،وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال پر بریف کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق صدر سے اہم تعیناتی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔ وزیر خزانہ نے ملکی مفاد میں موجود تناؤ کو کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں اہم تعیناتی پر حکومتی اتحادیوں کے مشاورت بھی جاری ہے۔ سینٹر اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری سے ملاقات کرکے انہیں وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا ہے۔