پاکستانی خبریںعالمی خبریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں سندھ رینجرز کا فلیگ مارچ

خلیج اردو: کراچی کے مختلف علاقوں میں سندھ رینجرز کا فلیگ مارچ جاری ہے۔ سندھ رینجرز کے مطابق گلشن اقبال ٹاؤن ، گلستان جوہر ، لیاقت آباد ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن،اورنگی ٹاؤن، کلفٹن ٹاؤن ، بن قاسم ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن، کیماڑی ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، لیاری ٹاؤن، ملیر ٹاؤن، صدر ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرزکا فلیگ مارچ ہوا۔

سندھ رینجرز کے بیان کے مطابق اس فلیگ مارچ کا مقصد کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔

سندھ رینجرز کی مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

سندھ رینجرز گاڑیوں کے مکمل کوائف، جانچ پڑتال ، تلاشی اور بائیو میڑک تصدیق چیک کرنے کے بعد جانے کی اجازت دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button