خلیج اردو: تین درجن سے زائد دوا ساز کمپنیوں نے خام مال کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں اضافے کے کیسز میں تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے پیداوار جاری رکھنے سے قاصر ہونے کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تاہم وزارت صحت نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ملک میں ادویات کی کوئی کمی نہ ہو۔
پیر کو 40 کمپنیوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو بتایا کہ وہ خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک ہفتے میں پیداوار بند کرنے جا رہی ہیں۔
مزید برآں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدالتیں ’مشکلات کے زمرے‘ کے تحت قیمتوں میں اضافے کے لیے ان کے مقدمات کا فیصلہ نہیں کر رہی ہیں۔
اگر پیداواری لاگت زیادہ سے زیادہ فروخت کی قیمت سے زیادہ ہو جائے تو کمپنیاں مشکلات کے زمرے کے تحت قیمتوں میں اضافے کے لیے عدالتی مقدمات دائر کر سکتی ہیں۔
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید فاروق بخاری نے کہا کہ پی پی ایم اے نے قیمتوں میں 28.5 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔