پاکستانی خبریں

سپہ سالار خود حافظ ہیں، قرآن کریم کا نور ان کے دل میں رچا بسا ہے،شہباز شریف

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپہ سالار کی پرجوش، ایمان افروز اور دلوں کو گرما دینے والی تقریر کے بعد مزید کسی اضافے کی ضرورت نہیں کہ انہوں نے قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میں جامع گفتگو کی، وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، میں علمائے کرام کی رہنمائی پر چلنے والا انسان ہوں۔

 

اسلام آباد میں مشائخ کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سپہ سالارپاکستان آرمی جنرل عاصم منیر،انتہائی لائق احترام علماو مشائخ کو میرا سلام، آج سپہ سالار کی گفتگو دنیا کے خالق و مالک کا بتایا ہوا راستہ ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپہ سالار خود حافظ ہیں، قرآن کریم کا نور ان کے دل میں رچا بسا ہے،

 

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے 40 سالہ سیاسی کیریئر کی روشنی میں بات کہنا چاہتا ہوں، سیاسی حکومت اور اداروں کے درمیان ایسا تعاون پہلے کبھی اپنے سیاسی کیریئر میں نہیں دیکھا، سپہ سالار اور سیاسی حکومت پاکستان کے بہترین مفاد میں کام کررہے ہیں،

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button