پاکستانی خبریں

عروہ حسین اور فرحان سعید کی جدائی کی افواہیں ، مداحوں کے دل ٹوٹ گئے

خلیج اردو
24 نومبر 2020
لاہور: عام طور پر دو شادی شدہ افراد میں طلاق یا کسی بھی جوڑے کے بیچ جدائی تکلیف دہ عمل ہے لیکن جب بات سیلبریٹیز کی آتی ہے تو ان سے متعلق راستے جدا کرنے کی خبریں یا ناراضگیوں پر ان کے مداحوں کے دل ٹوٹ جاتے ہیں۔

کچھ ایسے ہی غمگین صورت حال ہمیں دیکھنے کو ملی جب انٹرنیٹ پر کچھ افواہیں دیکھنے کو ملیں کہ عروہ حسین اور فرحان سعید میں طلاق ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ چکی ہیں۔

ایک ویب سائیٹ ایم ایم نیوز نے خبر شائع کی ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں اور دونون نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مذکورہ ویب سائیٹ نے میڈیا ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان اختلافات بڑھے جارہے ہیں جس کی وجہ سے 3 سالہ ازدواجی زندگی طلاق پر ختم ہونے کا امکان ہے اور دونوں نے طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دائر کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔

اگر ہم یاد کریں تو یہ دونوں ان نوجوان ستاروں میں شامل تھے جنہوں نے اس ریت کو طچلنے دیا کہ نوجوان شوبز ستاریں شادی کرکے بھی کیریئر پر توجہ دے سکتے ہیں۔ اور اس حوالے سے اس تائثر کو زائل کیا کہ شادی کے بعد عورت کا کیئریئر ختم ہوجاتا ہے۔ خاص کر شوبز سے وابستہ عورتوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ شادی کے بعد ان کا کیئریئر ختم ہو جاتا ہے لیکن عروہ حسین نے یہ بالکل غلط ثابت کر دیا۔

دونوں کی لو اسٹوری بہت شاندار تھی ان کے مداح پرجوش تھے جب ایک لاہور گلوکار نے اسلام آباد کی اداکارہ سے شادی کی۔
تاہم اب بدقسمتی سے ان کے درمیان دوریوں کی افواہیں گرم ہیں اور کہا جارہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی اب طلاق کا فیصلہ کر چکی ہے۔

قبل ازیں ادکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر فرحان سعید کی دوسری شادی کی صورت میں خاموش رہنے کا فیصلہ کیا تھا اور ایک پروگرام میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کہیں سے یہ پتہ چل جائے کہ میرے شوہر فرحان سعید دوسری شادی کرنے والے ہیں تو انہیں روکنے کیلئے شادی کی تقریب میں نہیں جاؤں گی اور اس پر خاموش رہنا پسند کروں گی۔

Source : MM News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button