پاکستانی خبریں

آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اعتراف، قرض پروگرام پر عملدرآمد کی تعریف

خلیج اردو
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کو تسلیم کرتے ہوئے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے نمایاں پیشرفت کا اعتراف کیا ہے۔

پاکستان سے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عمل کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کے انتظام، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے، توانائی کے نظام میں بہتری، معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے اور صحت عامہ کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے اور مزید بات چیت آن لائن جاری رکھی جائے گی۔

گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دور ہوا تھا۔ پاکستانی حکام کو امید ہے کہ تین اہم شعبوں میں تحفظات کے باوجود آئی ایم ایف مشن قرض کی قسط کے اجرا کی سفارش کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button