خلیج اردو: سابق وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگا دیا۔
اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے انہیں قتل کرانے کیلئے ایک دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دے دیا ہے اور طاقتور لوگ منصوبے میں سہولت کار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کرنے والے غلطی کو درست کرنے کے بجائے ملک مزید دلدل میں دھنساتے چلے جا رہے ہیں۔ غطی درست کرنے کا طریقہ صرف نیا الیکشن تھا مگر تحریک انصاف کی کامیابی کے خوف سے الیکش نہیں کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام ان لوگوں کو کبھی ووٹ نہ دیں جن کا پیسہ اور جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔