پاکستانی خبریں

اڈیالہ جیل: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی آنکھ کا معائنہ، بینائی میں نمایاں بہتری رپورٹ

خلیج اردو
  اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مشترکہ ٹیم نے معائنہ کیا، رپورٹ کے مطابق آنکھ کی بینائی میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے اور طے شدہ علاج جاری رکھنے کی سفارش کی گئی۔

میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر ندیم قریشی شامل تھے جبکہ پمز کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر اوصل بھی ٹیم کا حصہ تھے۔

پمز کے ترجمان کے مطابق معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے پہلے سے طے شدہ علاج کو جاری رکھا جائے تاکہ بینائی کی مزید بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button