پاکستانی خبریں

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان،شاہ محمود قریشی اور دیگر کو آزادی مارچ کے مزید 2مقدمات میں بری کردیا

خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی عمران خان کو آزادی مارچ کے مزید 2مقدمات میں بری کردیا،بری ہونے والوں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر ،علی محمد خان اور مراد سعید بھی شامل ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر بانی تحریک انصاف ۔ سابق وزرا شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کو دو مقدمات سے بری کر دیا۔

 

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف پو لیس نے توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج کیے گئے۔

 

دوسری جانب راولپنڈی کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے ایم پی اے تنویر اسلم راجہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔ پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔

 

گزشتہ روز پولیس نے ریلی نکالنے پر تنویر اسلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

چکلالہ سکیم تھری میں ریلی نکالنے پر ائیرپورٹ پولیس نے تنویر اسلم راجہ کو گرفتار کیا۔ جنھہیں آج سول جج عادل سرور سیال کی عدالت پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button