سپورٹسعالمی خبریںپاکستانی خبریں

بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے انکار، آئی سی سی ایونٹس میں بھی دھمکی آمیز رویہ

خلیج اردو
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے مودی حکومت کے دباؤ میں آکر پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، حتیٰ کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی دھمکی دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ کھیلنا ممکن نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو تجویز دی جائے گی کہ مستقبل میں پاکستان اور بھارت کو کسی بھی ٹورنامنٹ میں ایک ہی گروپ میں نہ رکھا جائے۔ یاد رہے کہ دوطرفہ کرکٹ پہلے ہی دونوں ممالک کے درمیان معطل ہے، جس کے بعد اب بین الاقوامی سطح پر بھی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نشریات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جسے ماہرین کھیل میں سیاست کی مداخلت قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button