پاکستانی خبریں

ہماری چائے بہت اچھی ہے، لیکن ہم ہر بار نہیں پلائیں گے،انڈیا اگر کسی قسم کا ایڈونچر یا مستی کرنے کی کوشش کرے گا تو پاکستان کی بہادر افواج اور غیور عوام منہ توڑ جواب دیں گے،وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

انڈین فالس فلیگ آپریشن پر وزیراطلاعات پنجاب کا منہ توڑ جواب: پاکستان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے

خلیج اردو
23 اپریل 2025
لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مقبوضہ کشمیر کے اننت ناگ میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت کی روایتی فالس فلیگ حکمت عملی کو بے نقاب کرتے ہوئے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف کھڑا رہا ہے اور بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سری نگر کے رہائشی بھی یہ سوال کر رہے ہیں کہ جب سات لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ علاقے میں تعینات ہے تو پھر حملہ کیسے ہوا؟ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت داخلی مسائل کو چھپانے اور سیاسی فائدے کے لیے بار بار جعلی کارروائیاں کرتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اگر کسی قسم کا ایڈونچر یا مستی کرنے کی کوشش کرے گا تو پاکستان کی بہادر افواج اور غیور عوام منہ توڑ جواب دیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "ہماری چائے بہت اچھی ہے، لیکن ہم ہر بار نہیں پلائیں گے” — جو ایک بار پھر پاکستان کی خودداری اور جارحیت کے خلاف عزم کا اظہار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button