پاکستانی خبریں

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، تحقیقات شروع

خلیج اردو
اسلام آباد: پولیس سروس آف پاکستان کے افسر ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق انہوں نے سرینہ چوک کے قریب اپنے گن مین سے پستول لے کر خود کو گولی ماری۔ انہیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ عدیل اکبر کا تعلق ضلع گجرات سے تھا اور وہ پولیس سروس آف پاکستان کے 46ویں کامن کے افسر تھے۔ وہ سی ایس ایس میں اپنے بیچ کے ٹاپر بھی رہے۔

بتایا گیا ہے کہ تین روز قبل انہیں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی تھی لیکن وہ اس کے باوجود مسلسل ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق عدیل اکبر نے بیماری کے باعث متعدد بار چھٹی کی درخواستیں بھی دی تھیں۔

تحقیقات سے وابستہ حکام کا کہنا ہے کہ ایک فون کال سننے کے بعد عدیل اکبر نے خود کو گولی ماری۔ یہ کال کس کی تھی، اس حوالے سے اعلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button