پاکستانی خبریں

نوشکی سے اغوا ہونے والے ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش برآمد، مستونگ میں 9 مزدور اغوا

خلیج اردو
نوشکی: نوشکی سے اغوا ہونے والے ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش کلی شربت خان کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یوسف ریکی ہفتے کی شب نوشکی سے کوئٹہ جا رہے تھے جب نامعلوم افراد نے انہیں راستے سے اغوا کر لیا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس حکام کے مطابق یوسف ریکی کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ان کی اغوا اور قتل کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع مستونگ سے نامعلوم مسلح افراد نے نو مزدوروں کو اغوا کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اغوا ہونے والوں میں چار مقامی اور پانچ سندھی مزدور شامل ہیں۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button