پاکستانی خبریں

ہمارے لئے ریاست مدینہ سے بڑھ کر کوئی مثال نہیں،جسٹس منصور علی شاہ

خلیج اردو
لاہور: پاکستان کے سپریم کورٹ کے سنیئر پیونی جج ، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا آئین بھی تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق دیتا ہے،، ہمارے لئے ریاست مدینہ سے بڑھ کر کوئی مثال نہیں۔

 

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں پاکستان کے آئندہ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ مجھے اقلیت کا لفظ پسند نہیں، پاکستان میں سب برابر ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ دنیا کا واحد پرچم پاکستانی ہے جس میں اقلیتوں کی نمائندگی ہے،چاہتے ہیں اعلی عدلیہ میں اقلیت سے بھی ججز ہوں۔ مزید کہا کہ آئین اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے،، آئین میں پوری قوم کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button