پاکستانی خبریں

کراچی ڈیفنس تشدد کیس: ملزمان سلمان فاروقی اور اویس کی ضمانت منظور

خلیج اردو
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان سلمان فاروقی اور اویس کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کیس میں پولیس کی جانب سے ملزمان پر نوجوان پر جسمانی تشدد اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور عوامی ردعمل سامنے آیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمے کی مزید کارروائی قانون کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button