
خلیج اردو
اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 144 فلسطینی شہری شہید اور 560 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
خان یونس میں خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 89 افراد شہید ہوئے۔ غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی بمباری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جن میں مزید 30 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ مسلسل حملوں کے باعث ہسپتالوں میں ایندھن کی شدید قلت ہے، جس کے باعث زخمیوں اور مریضوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ ادویات اور طبی آلات کی کمی نے بھی حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔






