پاکستانی خبریں

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں پولیس کے بہادر نوجوان نے بروقت ایکشن سے قیمتی جانیں بچا لیں

کانسٹیبل خلیل اور محمد رفیق نے کمال مہارت سے چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

(کراچی خلیج اردو ویب ڈیسک)کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں سندھ پولیس کے نوجوانوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کمال مہارت و بہادری سے قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا اور دھشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنایا۔جوابی کاروائی میں چاروں دھشتگرد ہلاک کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ریپڈ رسپانس ٹیم کے دو کانسٹیبل اسٹاک ایکسچینج میں ڈیوٹی پر موجود تھے جب چار دھشتگردوں نے حملہ کیا۔کانسٹیبل خلیل اور محمد رفیق نے کمال مہارت سے دھشتگردوں کا مقابلہ کیا اور چاروں کو موت کے گھاٹ اتارا۔کانسٹیبل خلیل کا کہنا تھا کہ "میں نے حملہ آوروں پر فائرنگ شروع کردی اور ان میں سے ایک کو فوراً ہلاک کردیا۔ایک حملہ آور اندر سے ہم پر فائرکررہا تھا۔میں نے تب فائرنگ روک دی اور وہ پیچھے چھپ گیا۔اس کے بعد ہم نے ایک منصوبہ بنایا کہ ہم میں سے دو پولیس اہلکار سامنے سے فائر کریں گے جب کہ ایک اہلکار ہمیں پیچھے سے کور کرے گا۔جلد ہی میں نے دوسرے دھشتگرد کو دیکھ لیا اور دو گولیاں اس کے ہاتھ پر فائر کیں جس سے وہ نہتا ہوگیا لیکن اس نے دوسری گن اٹھانے کی کوشش کی۔

میں نے اس کے سر پرگولی مار کر اسے ٹھکانے لگادیا۔جیسے ہی اسے ہم نے حتم کیا باقی دو دھشتگرد ہمارے سامنے بھاگنے لگے۔میں نے ان میں سے ایک کو پیچھے سے گولی مارکر زخمی کردیا۔پھر میرے ساتھی جو سامنے تھے انہوں نے اسے سنبھالا۔رپورٹس کے مطابق دھشتگرد جدید ہتھیاروں اور ہینڈ گرنیڈ سے لیس تھے لیکن چاروں دھشتگردوں کو پولیس اہلکاروں نے کمال بہادری سے ٹھکانے لگایا۔

یاد رہے گزشتہ روز کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں چار دھشتگردوں سمیت کل سات لوگ مارے گئے جن میں ایک پولیس اہلکار اور دو سیکورٹی گارڈ بھی شامل تھے۔حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button