پاکستانی خبریں

کابل حکومت دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ نہیں، ضرورت پڑنے پر فضائی کارروائی کی جا سکتی ہے،خواجہ آصف:

خلیج اردو
وزیر دفاع خواجہ آصف نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کابل حکومت دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا:

"اگر کابل امن کی ضمانت دے سکتا ہے تو پھر کوئی لڑائی نہیں ہوگی، لیکن اگر وہ سرپرستی کریں گے تو ہم کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے۔”

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان پر حملے طالبان اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں، اور دہلی، کابل اور دہشت گرد گروہ پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔

"پاکستان پر حملے کابل کی مرضی یا سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے جنگ کا امکان اب بھی موجود ہے اور پاکستان اپنی سرحدوں اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر اقدام اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button