پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں مہلت دینے کی قرارداد منظور

خلیج اردو
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے مہلت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ قرارداد پی ٹی آئی کے رکن شرافت علی نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کو اتنا وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنے کاروبار اور دیگر اثاثے مناسب طریقے سے سمیٹ سکیں۔

قرارداد میں اس اقدام کو افغان بھائیوں کے ساتھ بھائی چارے اور باہمی اعتماد میں اضافے کا ذریعہ قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button