
خلیج اردو
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ شوہر کی وفات پر بھرتی ہونے والی بیوہ کو دوسری شادی کرنے پر نوکری سے برطرف نہیں کیا جا سکتا۔ یہ فیصلہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے، جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ بیوہ کو دی جانے والی ملازمت کا مقصد مالی تحفظ فراہم کرنا ہے، اور یہ سہولت کسی نئی شادی کی صورت میں ختم نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ دوسری شادی عورت کا ذاتی اور قانونی حق ہے، جس کی بنیاد پر ملازمت سے محروم کرنا امتیازی سلوک اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔
یہ فیصلہ ملک میں خواتین کے سماجی تحفظ اور برابری کے اصولوں کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔