خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے شہر اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹورس مال میں اتوار کو آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
شام 4 بجے کے قریب آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ دو گھنٹے بعد اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے بتایا کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کے لیے مال کو سیل کر لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کم از کم 14 فائر فائٹنگ گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور جڑوں شہر راولپنڈی سے اضافی گاڑیوں کی درخواست کی گئی۔
چیف کمشنر اسلام آباد محمد عثمان یونس نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بحریہ سے ایک ہیلی کاپٹر ریسکیو ٹیم بھی طلب کی ہے تاکہ آگ کو بالائی منزلوں تک پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ، بحریہ، سی ڈی اے اورریسکیو1122 کی ٹیموں نے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابوپا لیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مال میں خوف و ہراس کے مناظر دکھائے گئے ہیں جبکہ لوگوں کو چیختے اور باہر نکلنے والے دروازوں کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔
People are running away from the mall after the fire in Islamabad's biggest mall #Centaurus Mall. pic.twitter.com/s2UgS3eckY
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) October 9, 2022
پاکستان کے دارالحکومت کے وسط میں واقع سینٹورس مال کی تین عمارتوں میں سے ایک عمارت کی بیشتر منزلوں سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ 27 منزلہ عمارت پانچ منزلہ شاپنگ مال پر مشتمل ہے جس کے اوپر فوڈ کورٹ اور 23 منزلہ رہائشی اور دفتری ٹاورز موجود ہیں۔
عینی شاہدین اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق آگ سب سے پہلے چوتھی منزل پر واقع فوڈ کورٹ میں ایک ریستوران کے کچن میں لگی۔ مقامی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ یا گیس سلنڈر سے لگنے کا امکان ہو سکتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نے مال کے فوڈ کورٹ ایریا کو مکمل طور پر جلا دیا ہے۔
شہر میں آتشزدگی کے واقعے نے اسلام آباد کے شاپنگ مالز اور دیگر عمارتوں میں فائر سیفٹی پلانز اور طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ سنیئر صحافی طاہر خان نامناسب اتتظامات پر برہم نظر آئے۔
#centaurus: Accidents happen. Fire at the Centaurus is controlled and fortunately no reports of people being injured. But this incidence now once again has surfaced the incompetence of the construction company of the building, poor and bypassed safety standards.
— Tahir Khan (@taahir_khan) October 9, 2022
ایک صحافی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ جب بھی میں مال کے فوڈ کورٹ میں گیا، میں نے دیکھا کہ ان کے پاس مکمل کچن نہیں ہے بلکہ کاؤنٹر کے پیچھے صرف سلنڈر اور چولہے ہیں اور آگ سے حفاظت کا کوئی مناسب طریقہ کار نہیں ہے۔ دیگر شہریوں نے بھی تجویز کیا ہے کہ مالز میں ہر سٹور اور ریسٹورنٹ پر الگ الگ آگ بجھانے کے آلات ہونے چاہئیں۔
https://twitter.com/WaqasRoyalNawab/status/1579106413565337603
وزیراعظم شہبازشریف اوروزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے آتشزدگی کےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کوفوری اقدامات اٹھانے اورتحقیقاتی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوآگ لگنے کی وجوہات اورانخلا کے عمل کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی آگ بجھانےکےآلات، حفاظتی اقدامات اورنقصان کا بھی جائزہ لے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔مسٹر شریف نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ یہ واقعہ اس معروف کاروباری مرکز میں پیش آیا۔ دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ انہوں نے متاثرین کے مالی نقصان کے لیے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد کے سینٹاریس مال میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ بہت افسوس ہے کہ اس معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ ہوا ہے۔ دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو۔ متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 9, 2022