عالمی خبریںپاکستانی خبریں

ملالہ یوسف زئی کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور نسل کشی روکنے کا مطالبہ

خلیج اردو
لندن: نوبل انعام یافتہ اور معروف سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے اسرائیلی ظلم و بربریت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ملالہ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں دیکھ کر شدید اذیت محسوس کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں بھوکے بچے، تباہ شدہ اسکول اور ہسپتال، اور انسانی امداد کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں انسانیت کیلئے باعث شرمندگی ہیں۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ دنیا غزہ کیلئے متحد ہو کر فوری، مستقل اور موثر اقدامات کرے تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button