عالمی خبریںپاکستانی خبریں

ملالہ یوسف زئی کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی اقدامات پر زور

خلیج اردو
اسلام آباد – 8 مئی 2025: نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اپنے بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ نفرت اور تشدد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، ان کے خلاف متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ سفارتکاری اور بات چیت کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے، اور ہمیں اس کی طرف بڑھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button