پاکستانی خبریں

وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق کا بلال مسجد اور متاثرہ علاقوں کا دورہ، عوام سے اظہار یکجہتی

خلیج اردو
مظفرآباد – 8 مئی 2025: وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے بھارتی حملے سے متاثرہ بلال مسجد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہید مسجد سے متصل مکان میں نماز ادا کی اور حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے متاثرہ افراد کے حوصلے اور جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اپر اڈہ، بلدیہ ہال اور لال چوک کا بھی دورہ کیا، جہاں شہریوں نے انہیں اپنے درمیان پاکر مسرت کا اظہار کیا اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

وزیراعظم چودھری انوارالحق نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا جواب قومی یکجہتی اور عوامی حوصلے سے دیا جائے گا، اور حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button