پاکستانی خبریں

آئی ایم ایف کا اہم اجلاس کل متوقع، پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کا امکان

خلیج اردو
واشنگٹن – 8 مئی 2025: بھارت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ کل پاکستان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کرے گا جس میں توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔

اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت قرض کی پہلی قسط کی منظوری بھی زیر غور آئے گی۔ ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق ادارہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی امید رکھتا ہے اور موجودہ صورتحال کے باوجود پاکستان کے معاشی پروگرام کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اپنے مالی تعاون کو جاری رکھے گا تاکہ معیشت میں استحکام اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button