
خلیج اردو
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، اور ہم سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا اعادہ کیا اور تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔ ملاقات میں تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق رائے ہوا۔





