پاکستانی خبریں

نواز شریف ایون فیلڈ سے لوٹن ایئرپورٹ روانہ، خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان واپسی متوقع

خلیج اردو
لندن – پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں جہاں سے وہ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، نواز شریف برطانوی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوں گے۔ ان کی پاکستان واپسی ایک بار پھر ملکی سیاست میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

نواز شریف کی واپسی کا شیڈول مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے مشورے سے طے کیا گیا ہے، اور امکان ہے کہ وہ پاکستان پہنچ کر سیاسی سرگرمیوں میں براہ راست حصہ لیں گے۔

ان کی واپسی کے موقع پر لاہور اور اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں، جب کہ پارٹی کارکنوں کی جانب سے استقبال کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button