پاکستانی خبریں

حکومت نے بجلی کی قیمت بڑھا دی،صارفین پر 46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا

خلیج اردو
اسلام آباد:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تو معمولی کم کر دیں مگر بجلی کے نرخ بڑھا دئے۔ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اٖضافہ کیا گیا۔ صارفین پر 46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

 

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کافیصلہ جاری کر دیا بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اٖضافہ کردیا گیا۔اضافہ کی وجہ سہہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ بتائی گئی۔

اضافہ جولائی اور اگست سمیت 3 ماہ کیلئے ہو گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جون سے ہوگا۔فیصلہ وفاقی حکومت کو بھی بھجوا دیا گیا۔حالیہ اضافے سے عوام پر 46ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 

مہنگائی کی چکی میں پستے عوام نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

 

ساتھ ہی حکومت سے اعدادو شمار میں الجھانے کے بجائے
عوام کے ریلیف کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ بھی کردیا۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button