پاکستانی خبریں

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ:شہیدسیکورٹی گارڈ کو دو دن بعد ریٹائرڈ ہونا تھا۔

افتخار واحد نے دو دن بعد ریٹائر ہونا تھا

کراچی (خلیج اردو ویب ڈیسک)کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی گارڈ افتحار واحد کو دو روز بعد ملازمت سے ریٹائر ہوجانا تھا لیکن وہ کل دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

افتحار واحد گزشتہ دس سال سے اسٹاک ایکسچینج میں بطور سیکورٹی گارڈ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
افتحار واحد ایک پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی میں ملازم تھے لیکن تاحال ابھی تک ان کی کمپنی نے کسی قسم کا کوئ بیان جاری نہیں کیا۔افتحار واحد اسٹاک ایکسچینج سے متصل ریلوے کالونی میں رہائش پزیر تھے۔

گزشتہ روز کراچی میں موجود پاکستان اسٹاک ایکسچنج کی عمارت پر حملے میں چار دھشت گردوں سمیت دو سیکورٹی اہلکار اور ایک پولیس سب انسپکٹر ہلاک ہوگئے۔تاہم دھشت گرد اسٹاک ایکسچینج کی مرکزی عمارت میں گھس نا پائے۔سیکورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنادیا۔

اس دھشت گرد کاروائی کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی جو اس سے پہلے بھی چینی انجینئرز،پرل کانٹینینٹل ہوٹل اور کراچی میں چینی سفارت خانے پر حملے میں ملوث تھی۔حملے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

افتحار واحد کے بڑے بیٹے جسمانی طور پر معذور ہیں اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مالی امداد کی جائے۔اس کے علاوہ ان کے کیے معقول رہائش گاہ کا بھی انتظام کیا جائے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button