پاکستانی خبریں

وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب جعلی ہیں، جعلی مینڈیٹ والی حکومت ان کے کارکنوں کو نشانہ بنا رہی ہے،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پریس کانفرنس

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب جعلی ہیں، جعلی مینڈیٹ والی حکومت ان کے کارکنوں کو نشانہ بنا رہی ہے،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پریس کانفرنس،کہا کہ آصف زرداری کی صحت صدارتی منصب سنبھالنے کی اجازت نہیں دیتی، وہ مفاہمت کیا کریں گے۔

 

حکو متی ٹو لہ ان کی آواز دبانا چا ہتا ہے مگر ایسا نہیں ہوگا، اپنا حق لینا جانتے ہیں ، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے سیاسی مخالفین پر واضح کردیا، نیوز کانفرنس میں کہا دھاندلی سے ان کے امیدواروں کوہرایا گیا، ملک بھرمیں پرامن احتجاج کرینگے،فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے۔

 

عمر ایوب نے مزید کہا پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے اور رہے گی۔ ملک میں جو ہو رہا ہے سپریم کورٹ سے کہتے ہیں ان معاملات کا نوٹس لے،یہ بھی کہا آصف زرداری اس وقت مفاہمت نہیں کرسکتے وہ آرام کریں، زرداری صدر کے لئے اہل نہیں ہیں وہ اپنا علاج کرائیں۔

 

دوسری جانب اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ تھانہ کوہستار میں درج کرلیا گیا، مقدمہ میں کارسرکار میں مداخلت ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،کی دفعات شامل ہیں، مقدمے میں ، ملک شفقت عوان، ، شوکت بسرا، ایاز میر، خالد خورشید اور سیمابیہ طاہرنامزد ہیں،پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ ایک ہزار سے زائد نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد شیرافضل مروت،علی بخاری،عامر مغل ،شعیب شاہین اور چودھری الیاس کی عبوری ضمانت منظورہوچکی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button