پاکستانی خبریں

پاک بنگلہ دیش مذاکرات: باہمی احترام اور ہم آہنگی کے ماحول میں پیش رفت، جھوٹی خبروں سے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش، دفتر خارجہ

خلیج اردو
اسلام آباد:دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاک بنگلہ دیش مذاکرات سے متعلق پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ 15 سال بعد مشاورتوں کا دوبارہ آغاز دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی، افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کا واضح ثبوت ہے۔ مذاکرات باہمی احترام اور مثبت ماحول میں ہوئے، جس میں مختلف دو طرفہ امور پر تعمیری بات چیت کی گئی۔

ترجمان نے بعض عناصر کی جانب سے ’جھوٹی یا سنسنی خیز خبریں‘ پھیلانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی گمراہ کن رپورٹس بڑھتے ہوئے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، تاہم یہ پروپیگنڈہ ان اہم سفارتی پیش رفتوں کی اہمیت کو کم نہیں کر سکتا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط، باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے اور اس سمت میں پیش رفت جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button