پاکستانی خبریں

پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کا ترجمان بن گیا۔ پاکستان نے غزہ میں قیامت خیز اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں کے حق میں پھرپور آواز اٹھائی

خلیج اردو

اسلام آباد:پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کا ترجمان بن گیا۔ پاکستان نے غزہ میں قیامت خیز اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں کے حق میں پھرپور آواز اٹھائی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی سیکنڈ سیکرٹری رابعہ اعجاز نے دبنگ خطاب میں کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کی غزہ کی فلسطینی آبادی کو اجتماعی سزا کے طور پر مظالم برداشت سے باہر ہیں۔مسئل کے پرامن حل کی عدم موجودگی میں مشرق وسطیٰ میں امن ناپید رہے گا۔

 

رابعہ اعجاز نے ایجنڈا آئٹم 80 پر چھٹی کمیٹی کی "انسانیت کے خلاف جرائم” پر بحث میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کا مقدمہ بھر پورطریقے سے اٹھایا۔سیکنڈ سیکرٹری نے فلسطین میں قبضے، جبر اور تشدد کے نہ ختم ہونے والے سلسلے پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ غزہ میں خوراک، ایندھن اور ادویات جیسے ضروری سامان کی غیر منصفانہ ناکہ بندی ناقابل برداشت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے خلاف جرائم سب سے زیادہ سنگین بین الاقوامی برادری کو خطرے میں ڈالنے والے جرائم ہیں۔فلسطین، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر، قبضے اور تشدد کے دیگر حالات میں بھی انسانیت کے خلاف بڑے جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔جس پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔

 

 

رابعہ اعجاز نے کہا کہ جارحیت اور تشدد کا موجودہ دور ایک افسوسناک یادداشت ہے، یہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری غیر قانونی اسرائیلی قبضے، جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی بے عزتی کا براہ راست نتیجہ ہے۔ عالمی برادری کو ایک منصفانہ، جامع اور دیرپا دو ریاستی حل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ممبر ممالک کی گذارشات کا بغور جائزہ لیا ہے اور دسمبر 2023 تک دیگر ممبر ممالک کے تبصروں کا بھی انتظار ہے، پاکستان اس ڈیڈلائن سے پہلے اپنے تحریری ریمارکس بھی دے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button