خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک سنیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے تصدیق کی ہے کہ دو سے تین دنوں میں بلاول بھٹو زرداری بطور وزیر خارجہ حلف اٹھائیں گے۔ اس کے ساتھ وہ تمام افواہیں دم توڑ گئیں جن میں کہا گیا تھا کہ ان کے اتحادی نواز شریف بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بنانے پر خوش نہیں ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب بلاول بھٹو کے لندن سے واپسی کے بعد ہوگی۔
مسٹر کائرہ نے اس حوالے سے میڈیا سے کی جانے والی گفتگو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
Chairman PPP @BBhuttoZardari will take oath as Pakistan’s Foreign Minister within 2 days. pic.twitter.com/AzGgfVgZYl
— Qamar Zaman Kaira (@QamarKairaPPP) April 23, 2022
اس سے پہلے جب وفاقی کابینہ کے وزرا نے حلف اٹھایا تھا تو بلاول بھٹو زرداری لندن گئے تھے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی اور چارٹڈ آف ڈیموکریسی کے ادھورے کام کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔
لندن: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی دعوت افطار پر ان کی رہائش گاہ آمد
لندن: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ملکی سیاسی امور پر بھی تفصیلی بات چیت@BBhuttoZardari pic.twitter.com/PnGMLO4YC9
— PPP (@MediaCellPPP) April 22, 2022
اس سے قبل صحافیوں کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی تھی کہ بلاول بھٹو ملک واپسی کے بعد حلف اٹھائیں گے۔
پیپلز پارٹی موجود حکمران اتحادی جماعت میں دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے۔
اس سے قبل نواز شریف سے ملاقات میں بلاول بھٹو اور سابق وزیر اعظم کے درمیان مستقبل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق ہوا تھا۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جب بھی انہوں نے مل کر کام کیا تو بہت بڑی کامیابی حاصل کی، ملاقات میں یہ طے پایا کہ تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ملک کی تعمیر نو کے لیے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایجنڈے میں میثاق جمہوریت پرچھوڑے گئے نامکمل کام کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام جمہوری قوتوں کے اتفاق رائے سے مستقبل کے لیے وسیع روڈ میپ پر بات کی گئی، اس بات پربھی اتفاق کیا گیا کہ ایک نئے چارٹر کے لیے آگے کی حکمتِ عملی پر غور و فکر کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی ضرورت ہے، فوری اہداف میں پورے نظام میں پیداکی گئی خرابیوں کی درستگی شامل ہے۔
گفتگو کے دوران اس بات کا قوی احساس تھا کہ پاکستان کے عوام تباہ کن معاشی بدانتظامی اور پی ٹی آئی حکومت کی بدترین نااہلی کا بہت زیادہ نقصان اٹھا چکے ہیں، ان سب کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کرپشن کے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ وہ ملک سے ضمانت پر گئے ہیں۔ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کی واپسی کیلئے ضمانت دی ہے۔
Source: Khaleej Times