
خلیج اردو
عاطف خان خٹک
راوپنڈی: پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج نےاہم فیصلہ کرتے ہوئے یوم دفاع و شہداء کی جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق چھ ستمبر کی جی ایچ کیو میں ہونے والی یوم دفاع اور شہداء کی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔
In solidarity with the flood affected people of Pakistan, central ceremony at GHQ to commemorate Defence & Martyrs Day on 6 September has been postponed.
Pakistan Armed Forces shall continue serving our brothers and sisters struck by unprecedented floods.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 31, 2022
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج غیر معمولی سیلاب کی صورتحال میں سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی خدمت جاری رکھے گی۔
پاکستان میں یوم شہدا کو انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس روز ملک کے تمام فوجی اور سول اداروں کے شہیدوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہوتی ہے۔
اس وقت پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے افواج پاکستان ریسکیو اور بحالی آپریشنز میں مصروف ہیں۔ پاک آرمی ، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ سمیت پیراملٹری فورسز کی جانب سے متائثرین کی ہر قسم امداد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے متائثرہ علاقوں کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔
گزشتہ روز سوات کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے دریاؤں اور ندی نالوں پر تجاوزات کیے، جو غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے دی گئی، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔