خلیج اردو: وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان سے آئی ایم ایف کے مذاکرات گزشتہ رات دیر تک جاری رہے، آئی ایم ایف حکام ہر نقطےکا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ پاکستان نے پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے جسے 2 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔
حکام کےمطابق پاور سیکٹرکے معاملے پر تفصیلات طےکی جارہی ہیں، اس حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔
حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو جون تک غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل ہونےکے ذرائع پر بھی تفصیل سے بریفنگ دی ہے، اب آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ دینے والے ممالک سے بھی بات کررہے ہیں۔
حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان سے متعلق سیاسی معاملات پرکوئی بات نہیں ہورہی۔